ہماری ویب | Jul 21, 2020
سال 2020 کی عیدالاضحیٰ پچھلے تمام سالوں کی عیدوں سے مختلف ہے، اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے کچھ احکامات جاری کیے ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی شہری اپنے پسندیدہ جانوروں کی خریداری کرسکتے ہیں۔
تاہم شہرِ قائد کے لوگوں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، شہریوں نے مویشی منڈیوں کو تفریح گاہ بنا دیا اور لوگ بڑی تعداد میں اپنی فیملیز کے ساتھ منڈی پہنچ گئے۔
حکومت کے اعلامیے کے مطابق معمر افراد اور چھوٹے بچوں کا منڈی میں داخلہ ممنوع ہے کیونکہ ان کا نظامِ تنفس کمزور ہوتا ہے، لیکن شہری اس بات کو خاطر میں لیے بغیر منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More