کراچی میں سورج کے گرد ایسا کیا ہوا کہ دیکھنے والی ہر آنکھ دنگ رہ گئی؟ منظر دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  Jul 20, 2020

کراچی میں سورج کے گرد ایک ایسا منظر دیکھا گیا کہ دیکھنے والی ہر آنکھ ہی عش عش کر اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن کے سبب فضائی آلودگی میں کمی کے باعث شہر میں قدرت کے خوبصورت رنگ بکھر گئے، جس کی وجہ سے گزشتہ روز شہری قدرت کے منفرد رنگوں کا نظارہ کرتے نظر آئے، سورج کے گرد روشنی کا بنا ہالہ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

ماہرین محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رنگوں کے ہالے کو سائنسی زبان میں سن ہالو کہا جاتا ہے، یہ سن ہالو بادلوں میں موجود کرسٹل آئس کے باعث بنتا ہے۔ فضا میں نمی کا نیٹ تناسب زیادہ ہونے کے سبب سورج کے گرد موجود آئس پارٹیکلز سن ہیلوز کا باعث بنتے ہیں، جو صرف آلودگی سے پاک ماحول میں صاف دکھائی دیتا ہے

تاہم حالیہ دنوں میں بارشوں سے قبل سن اور مون ہالو کراچی میں دیکھے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More