جمعے کے روز شہرِ کراچی میں ہونے والی مون سون بارش کے بعد اہم شاہراہیں زیر آب آگئیں، ماہرین کی جانب سے اربن فلڈ کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں ہونے والی بارش کے بعد نکاسی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے آدھا شہر پانی میں ڈوب گیا، 2 گھنٹے کی موسلادھار برسات ہونے سے مرکزی شاہراہ شارع فیصل پر نکاسی آب کا سسٹم نہ ہونے کے باعث سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور ڈھائی سے تین فٹ پانی کھڑا ہوا۔
شارع فیصل پر چودہ مقامات پر بارش کا پانی ریلے کی صورت میں بہتا رہا، ریجنٹ پلازہ، ایف ٹی سی، نرسری، لال کوٹھی، کارساز فلائی اوور، ڈرگ روڈ اسٹیشن، اسٹار گیٹ اور ایئرپورٹ پر بارش کا پانی جمع ہوا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا۔
گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی تیز بارش کے بعد پانی میں ڈوبتی سڑکوں کی چند تصویری جھلکیاں ملائحظہ کریں۔