کورونا وائرس کی وبا کے باوجود کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں کتنے جانور آگئے؟

ہماری ویب  |  Jul 17, 2020

یہ بات ہم سب کے علم میں ہے کہ کس طرح عالمی وبا کورونا وائرس نے ملک پر حملہ کیا ہوا ہے تاہم مسلمانوں کے لیے سنتِ ابراہیمی کو پورا کرنے عیدالاضحیٰ بھی انے والی ہے۔

کراچی میں سجنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ہر سال خاصی گہما گہمی نظر آتی ہے تاہم اس سال صورتحال ذرا مختلف ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اب تک اس منڈی میں 2 لاکھ سے زائد جانور لائے جا چکے ہیں۔

سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا آغاز 22 جون سے ہوا تھا اور اب اس میں جانوروں کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے۔ 48 بلاکس پر مشتمل منڈی میں بڑے جانور کے فی کس 1600 اور چھوٹے جانور کے فی کس 100 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔

شہریوں کے داخلے اور باہر جانے کے لیے الگ گیٹ بنائے گئے ہیں، خریدار گیٹ نمبر 1 سے داخل ہوں گے جبکہ باہر گیٹ نمبر 7 سے جائیں گے۔

مویشی منڈی کے ترجمان یاور رضا چاولہ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پہلے روز سے ہی احتیاطی تدابیر اختیارکی جا رہی ہیں، انٹری گیٹ پر سینیٹائزر گیٹ نصب کر کے ہر آنے والے شخص پر اسپرے کیا جاتا ہے۔

تاہم تھرموگن سے بخار بھی چیک کیا جاتا ہے، ماسک کے بغیر کسی بھی شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ بچوں اور 50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More