پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سماجی کارکن عالمگیرخان کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی پر برس پڑے۔
عالمگیر خان نے کہا ہے کہ میں ایم ڈی کے الیکٹرک کا گھر ڈھونڈ رہا ہوں، اس کی بجلی کاٹوں گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سماجی کارکن عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ عوام کے الیکٹرک اور کے الیکٹرک عوام کے خلاف ایف آئی آر کٹوا رہا ہے، کراچی میں بجلی کا بحران پریشان کن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ جو معاہدے ہوئے ان پر نظرثانی کی جائے۔