سعودی عرب کے ماہرینِ فلکیات کی جانب سے عیدالاضحی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ:
سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ بروز جمعہ 31 جولائی کو ہوگی۔
جبکہ پاکستان کے وفاقی وزیرِ سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی عیدالاضحیٰ 31 جولائی کے دن ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
سعودی ماہرینِ فلکیات کے مطابق:
ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش پیر کے روز ہوگی اور منگل کو غروب آفتاب کے بعد چاند آسمان پر ظاہر ہوگا۔
ان کی پیشن گوئی کے حساب سے یکم ذوالحجہ 22 جولائی بروز بدھ ہوگی۔
یوں چاند کی دس تاریخ اکتیس جولائی جبکہ عرفات کا دن 30 جولائی کو ہوگا۔
فلکیات کے ماہرین کے حساب کتاب کے مطابق ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش پیر کے روز ہوگی اور منگل کو غروب آفتاب کے بعد چاند آسمان پر نمودار ہوگا۔
ماہرین کی پیش گوئی کے حساب سے یکم ذوالحجہ 22 جولائی بروز بدھ ہوگی۔ اس حساب سے چاند کی دس تاریخ اکتیس جولائی جبکہ عرفات کا دن 30 جولائی کو ہوگا۔
سعودی سپریم کورٹ نے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے پیر کو اجلاس طلب کیا ہے اور مقامی شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھیں اور شہادتوں سے حکام کو آگاہ کریں۔