پاکستان کے لیے بڑے خوشخبری: ملک میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔۔۔

ہماری ویب  |  Jul 14, 2020

ملک میں تیل اور گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم او ایل کمپنی نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے ذخائر دریافت کر لئے۔

حکام کی جانب سے اس متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے 16.12 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار ہوگی جبکہ 3240 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ تیل بھی حاصل ہوگا، کمپنی کی جانب سے مزید ٹیسٹنگ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل بھی کوہاٹ ڈھوک حسین کے مقام پر دریافت گیس کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا تھا، جس کے بعد 12 ایم ایم سی ایف ڈی کی 14 کلومیٹر طویل لائن ایس این جی پی ایل میں شامل ہوگئی تھی۔

رواں ماہ کے آغاز میں او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ تھل ایسٹ ویل نمبر 1 اور بھمبرا کنواں نمبر1 سے دریافت گیس کی کمرشل پیداوارکا آغاز کردیا گیا ہے، جس سے ملک میں گیس پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

تاہم اوجی ڈی سی ایل کے مطابق دونوں دریافتوں سے ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہوگی، صارفین صنعت کی بڑھتی طلب کو بھی پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More