کورونا وائرس صوبہ سندھ میں انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2487 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جبکہ 1755 مریض کراچی سے تعلق رکھتے ہیں جس کے بعد اب صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 43790 تک .پہنچ گئی ہے
جبکہ مذید 42 افراد کورونا کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اب صوبے میں ہلاکتوں کی کُل تعداد 738 تک جا پہنچی ہے۔
وزیر اعلی سندھ کے حالیہ بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1111 متاثرین صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 21007 ہو گئی ہے.
مذید تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9100 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 2487 مثبت آئے ہیں۔ ۔ گذشتہ روز کروائے گئے ٹیسٹوں کا نتیجہ 27.3 فیصد آیا ہے جو کہ انتہائی خطرناک تناسب ہے.
موجودہ اطلاعات کے مطابق اس وقت صوبے میں 493 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 77 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔
مراد علی شاہ نے مذید بتایا کہ اس وقت 22052 مریض زیرِعلاج ہیں جن میں سے 20478 گھروں میں قرنطینہ ہیں جبکہ 1526 صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں موجود ہیں۔