دنیا کا کوئی رشتہ ایسا نہیں جہاں دو لوگوں کے درمیان جھگڑا نہ ہوتا ہو، کچھ لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ رشتہ میں جتنی لڑائی ہوتی ہے اتنی ہی محبت بھی ہوتی ہے لیکن مسلسل لڑائی کسی بڑے جھگڑے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
آج ہم آپ کو کچھ ایسی باتیں بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ کسی بھی بڑے جھگڑے سے بچ سکتے ہیں۔
'میں شرمندہ، معذرت خواہ ہوں'
جھگڑا چاہے جتنا بھی بڑا کیوں نہ ہو اگر کوئی شخص اپنی غلطی تسلیم کر لے اور معافی مانگ لے تو اگلے بندے کے دل میں میں اس کی عزت پیدا ہو جائے گی اور اگلا خود ہی شرمندہ ہوکر معاف کردے گا لہٰذا کوشش کریں کہ بات بڑھنے سے پہلے ہی ختم ہو جائے۔
'ایسا کام کریں جس سے آپ کے شریک حیات خوش ہوں'
اگر آپ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا ہو اور آپ کو سمجھ نہیں آرہا کہ جھگڑا کس طرح ختم کیا جائے تو وہ کام کریں جو آپ کے شریکِ حیات کو خوش کریں۔ اسے اس کی پسند کا تحفہ دے دیں، یا اسے شاپنگ پر لے جائیں۔
'الفاظ کا چناؤ'
اس سے بات کریں، اور ایسے الفاظ کا چناؤ کریں جو جھگڑے کو ختم کرنے کا باعث ہوں۔ مثال کے طور پر اسے کہیں کہ میں تمہیں سمجھ سکتا/ سکتی ہوں یا میں جانتا/ جانتی ہوں کے اس وقت صورتحال خراب تھی۔
ہر طرح سے کوشش کریں کہ جھگڑے سے بچا جا سکے، تاکہ آپ اپنے خوبصورت رشتہ کو ٹوٹنے سے بچا سکیں۔