کورونا وائرس ہونے کے بعد سینیئر اینکر آفتاب اقبال کس حال میں ہیں؟ جانیے ان کے دوسروں کے لیے مفید مشورے

ہماری ویب  |  Jun 10, 2020

سینئیر اینکر پرسن آفتاب اقبال کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں نے انھیں مذید پانچ دن قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آفتاب اقبال نے کا کہنا ہے کہ آپ لوگ اس وباء کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں اور حوصلے بلند رکھیں۔ یہ بلکل نہ سمجھیں کہ یہ ایک مزاق یا کوئی بین الاقوامی سازش ہے بلکہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

ان کے مطابق یہ ایک احمقانہ بات ہے کہ کورونا نہیں ہے بلکہ یہ ایک کڑوا سچ ہے جسے بہر حال تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا اور کورونا ہوجانے کی صورت میں آپ قرنطینہ اختیار کریں ساتھ ہی خدا سے گہرا تعلق بنائیں کیونکہ یہ وباء جان لیوا ہے۔ اس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، آپ اگر اس سے ڈریں گے تو آپ کے لئے مسائل ہوں گے۔

آفتاب اقبال نے عوام کو قرنطینہ میں رہنے کے چند مفید مشورے دئیے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ورزش اور یوگا جیسی کثرتیں کریں۔ لمبے سانس لیں اور ساتھ میں سورہ فاتحہ پڑھتے رہیں۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔ آپ کے پھیپھڑوں کیلئے مفید رہیں گے۔

اپنی غذا اور نیند کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں۔ وقت پر سوئیں وقت پر جاگیں متوازن غذا کا استعمال کریں۔

ان کا مذید کہنا ہے کہ اگر آپ کے قریبی کسی کو کورونا ہوگیا ہے تو اس کو بجائے فون کال کرنے کہ آپ صحتیابی اور دعائیہ کلمات والے پیغامات بھیج دیں۔

کیونکہ اس بیماری میں فون کال کرنے سے پھیپھڑوں میں تکلیف کی شکایت بڑھنے لگتی ہے۔ مذید دیکھیں اس وڈیو میں:

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More