پاکستان میں ماسک نہ پہننے پر بجلی کے جھٹکے دیے جانے لگے، ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Jun 10, 2020

پاکستان میں جان لیوا مرض کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تیزی سے صورتحال بگڑی ہے جسے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

کچھ لوگ اب بھی بنا اپنی جان کی فکر کیے بغیر ماسک کے سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، اسی حوالے سے فیصل آباد پولیس نے لوگوں کو ماسک پہنانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈا لیا۔

فیصل آباد پولیس کی جانب سے سڑکوں پر راڈ ڈال دیے گئے اور ماسک نہ پہننے والے کو بجلی کے جھٹکے دیے گئے تاکہ آئیندہ کوئی بھی بغیر ماسک کے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو آتے ہی صارفین نے بھی اپنی رائے دی۔

صہیب نامی صارف نے کہا کہ یہ اچھا ہے، انہیں شاک لگا کر مار دو۔


فیض نامی صارف کا کہنا تھا کہ قانون میں جسمانی سزا کی گنجائش، بغیر مقدمہ کے تو نہیں ہے اور یہ تو صریحاً دہشت انگیزی کے زمرہ میں آتا ہے۔


ایک اور صارف نے کہا کہ عمران خان کو بھی لگانا تھا وہ بھی بغیر ماسک پھرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More