شہرِ قائد کا ٹک ٹاک پولیس اسٹیشن سیل کردیا گیا

ہماری ویب  |  Jun 10, 2020

کراچی میں پولیس نے ایک ٹک ٹاک اسٹوڈیو کو سیل کر دیا ہے، جس کا سٹرکچر ایک پولیس اسٹیشن کی طرح بنایا گیا تھا۔

گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں موجود فلیٹ میں پولیس کی جانب سے گذشتہ روز چھاپہ مارا گیا۔

ڈی ایس پی شاہراہ فیصل اقبال شیخ کے مطابق اس جعلی تھانے میں لاک اپ بھی بنا ہوا تھا اور ایک کمرہ بلکل ایس ایچ او کے دفتر جیسا رکھا گیا تھا، جس میں میز پر ہرے رنگ کی چادر بچھی ہوئی تھی ساتھ ہی ٹیلیفون ہینڈ سیٹ، بانی پاکستان کی تصویر اور دیواروں پر سندھ پولیس کا مونو گرام بھی بنا ہوا تھا جوکہ ایک تھانے کا حقیقی منظر پیش کر رہا تھا۔

انھوں نے مذید بتایا کہ مقامی لوگوں نے انھیں اطلاع دی تھی کہ یہاں ایک اسٹوڈیو تھانہ بنایا گیا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک ایسی ٹک ٹاک ویڈیو بھی موجود ہے جس میں ایس ایچ او اور اے ایس آئی کی وردی میں ملبوث نوجوانوں نے شوٹنگ کی ہے، مگر تاحال ان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More