کورونا وائرس کے کیسز میں روزانہ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کی ویکسین بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے مریضوں پر ایکٹیمرا انجکشن کے اچھے نتائج دیکھنے میں آنے لگے۔
ذرائع کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ
کورونا وائرس کے مریض پر ایکٹیمرا انجکشن کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں،
جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ہزار مریضوں پر انجکشن کے استعمال کی منظوری دے دی، لوگ اپنے طور پر یہ انجکشن نہ استعمال کریں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایکٹیمرا انجکشن کے مثبت نتائج دیکھنے میں آئیں آئے ہیں، کچھ مریضوں پر اس کا اثر بھی ہوا، پبلک سیکٹر اسپتالوں میں یہ انجکشن مفت دیا جائے گا۔