2 ہفتے مکمل لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے، عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو فوری لاک ڈاؤن کرنے کا کہہ دیا

ہماری ویب  |  Jun 09, 2020

گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارہ صحت) کی جانب سے 2 ہفتوں تک مکمل لاک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے حکومت پنجاب کو صوبے بھر میں کم از کم دو ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کا کہا گیا ہے۔

صوبہ پنجاب کی حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اموات ایک بڑا خطرہ ہے، کورونا کی روک تھام کے لیے ایس او پی پرعمل درآمد بہت ضروری ہے۔

بھیجے گئے خط کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھنا خطرے کی بات ہے، خط میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کے وقت روزانہ ایک ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے تھے، نرمی سے یومیہ تعداد 2 ہزار اور لاک ڈاؤن ختم کرنے سے کیسز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

یاد رہے ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

تاہم پاکستان کورونا مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب سے بھی آگے نکل کر 15 ویں نمبر پر آچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More