اٹلی کے شہر وینس میں ایک خوفناک منظر پیش آیا جب ایک گھر میں لگی گھنٹی میں موجود کیمرے نے ایک خوف ناک منظر قید کر لیا، جس کو مالک مکان دیکھ کر پریشان ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دروازے کی گھنٹی میں لگے کیمرے کو چیک کیا تو یہ دیکھ کر ڈر گیا کہ فوٹیج میں ایک بڑا مگرمچھ نظر آ رہا تھا۔
وینس میں رہایش پذیر امریکی شہری کرافورڈ لیوس نامی شخص نے فوٹیج میں دیکھا کہ ایک خطرناک مگر مچھ اس کے گھر کے دروازے کے پاس موجود صوفے پر چڑھا اور دیوار پر لگی قلعی تک پہنچنے کی کوشش کی، جس پر سمندری کچھووں کی تصاویر نقش تھیں۔
شہری کا کہنا تھا کہ یہ 21 مئی کا واقعہ ہے، وہ سو رہا تھا جب ڈور بیل سے منسلک ایپ نے اطلاع دی، اس نے اٹھ کر جلدی سے فوٹیج میں دیکھا تو حیران رہ گیا، وہاں ایک بڑا مگرمچھ حرکت کر رہا تھا۔
اس نے مقامی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر شکر ادا کر رہا تھا کہ وہ صبح ساڑھے پانچ بجے نہیں اٹھا، ورنہ اگر وہ دروازہ کھولتا تو ایک مگرمچھ سے سامنا ہوتا۔