مچھلی کی بارش ۔۔۔۔۔ دنیا میں ہونے والی 5 انوکھی بارشیں جن کے بارے میں شاید آپ کو بھی معلوم نہ ہو

ہماری ویب  |  May 30, 2020

بارش کا سہانا انداز ہر دل کو بھاتا ہے لیکن اگر بارش ہو اور پانی کے ساتھ آسمان سے کچھ اور برس جائے تو یہ بڑا حیرت انگیز منظر ہوتا ہے۔

آج بتاتے ہیں ہم آپ کو کہ دنیا میں عجیب وغریب قسم کی بارشوں میں آسمان سے پانی کے علاوہ کیا کیا برسا۔

٭ مچھلی کی بارش:

2016 میں آسٹریلیا کے ساحل سے قریب ایک علاقے میں مچھلیوں کی بارش ہوئی جو یقیناً بہت ہی حیرت انگیز تھی اور بڑی تعداد میں لوگ مچھلیوں کو آسمان سے برستا دیکھ کرپریشان ہوگئے تھے- لیکن بیالوجسٹ کے مطابق یہ بارش اس وجہ سے ہوئی کہ جب واٹر سائیکلون سمندر کا پانی بھاپ بنا کر اٹھاتا ہے تو کئی دفعہ شدت کی تیزی ہونے کی وجہ سے چھوٹی مچھلیاں بھی اٹھ جاتی ہیں اور یوں یہ مچھلیوں کی بارش ہوتی ہے۔

٭ مکڑیوں کی بارش:

کچھ وقت قبل لاطینی امریکہ میں آسمان سے مکڑیوں کی اچانک بارش شروع ہوگئی جس سے مقامی لوگ ڈر کر پریشان ہوگئے- لیکن بیالوجسٹ سے معلوم ہوا کہ یہ ایک بڑی مکڑی ایکسیمکس اسپائڈر ہے جو اپنا بڑا جالا بنا کر گھومتی ہے اور تیز ہوا کے باعث یہ ادھر سے ادھر گرتی ہے جو کہ معلوم ہوتا ہے کہ آسمان سے گر رہی ہے۔

٭ گالف بال کی بارش:

ستمبر1969 میں فلوریڈا میں اچانک گالف بال کی بارش ہوگئی تھی اور اس کا تاحال پتہ نہیں لگایا جاسکا کہ آخر ماجرہ کیا تھا مگر میڈیالوجسٹ صرف قیاس آرائیاں کرتے نظر آئے کہ کسی سائیکلون میں یہ گالف بال اوپر اٹھ گئی ہوں اور کچھ وقت بعد وہ آسمان سے اتر کر نیچے بارش کی شکل میں گری۔

٭ پاؤڈر کی بارش:

1969 میں ساؤتھ کلورینا میں آسمان سے پاؤڈر برسنے لگا تھا لیکن تحقیق سے پتہ چلا کہ وہ ایک دودھ پاؤڈر بنانے والی فیکٹری کی مشین کی خرابی کی وجہ سے ہوا تھا جب مشین نے ہوا کے بجائے پاؤڈر کو آسمان میں چھوڑ دیا۔

٭ خون کی بارش:

سپین کے زی مورہ علاقے میں ایک روز خون کی بارش نے سب کو پریشان کردیا لیکن سائنسدانوں کے مطابق اس بارش میں ہیماڈا کوکس ایلجی پایا جاتا ہے جس میں کیریٹن کی خصوصیات پائی گئی تھیں جس نے قدرتی طور پر پانی کو ہوا میں لال رنگ دے دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More