میں چھت پر کھڑا دیکھ رہا تھا کہ جہاز آرہا تھا اور اچانک گر گیا میں وہاں گیا اور دیکھا کہ ایک بندہ گرا ہوا ہے معلوم نہیں تھا زندہ ہے یا مردہ پھر۔۔ معجزانہ طور پر دو افراد کے بچنے کی کہانی

ہماری ویب  |  May 30, 2020

22 مئی 2020 بروز جمعہ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں طیارہ گرنے کا ایک افسوسناک سانحہ پیش آیا اور اس واقعے میں کئی افراد شہید ہوئے۔ پی آئی اے کا طیارہ لاہور سے کراچی آرہا تھا اور اس طیارے میں عام لوگوں کے ساتھ چند اہم شخصیات بھی موجود تھیں جس میں خاتون ماڈل، صحافی وغیرہ شامل تھے۔

اس واقعے کے انجام پانے کے بعد جو طیارہ آبادی میں جاکر گرا وہاں کئی گھر متاثر ہوئے جبکہ گھروں کے اندر موجود لوگوں کو بھی بہت نقصان پہنچا۔

طیارہ حادثے کے دوران رش کے باعث جہاں امدادی کاروائیوں میں مشکلات بھی رہیں تو وہیں کچھ ہیروز بھی سامنے آئے جنہوں نے حادثے میں بچ جانے والے خوش نصیبوں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایک شخص نے جیو ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے میں ایک آدمی ملبے کے نیچے دبا ہوا تھا اور اسے دو آدمی نکال رہے تھے تو میں وہاں گیا اور ان کی مدد کروائی، ہر طرف آگ تھی وہ شخص زندہ تھا ملبے کے نیچے دبا ہوا تھا، دوسری طرف ایک اور ہیرو جس نے انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ میں چھت پر کھڑا دیکھ رہا تھا کہ جہاز آرہا تھا اور اچانک گر گیا میں وہاں گیا اور دیکھا کہ ایک بندہ گرا ہوا ہے معلوم نہیں تھا زندہ ہے یا مردہ پھر میں لوگوں کو آواز دی اور کہا کہ اس بندے کی آکر مدد کریں۔

واقعے کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے مگر علاقے کی صورتحال اب تک سوگوار دکھائی دے رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More