عالمی وبا کورونا وائرس اب تک صرف انسانوں پر ہی وار کر رہا تھا لیکن یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ میں ایک بکرے، ایک بٹیر، اور ایک پپیتے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
تنزانیہ کے صدر جان موگلفی کو لیبارٹری کے سازو سامان اور تکنیکی ماہرین پر شک تھا، انہوں نے جانچ کے لئے خفیہ طور پر جانور، پھل اور گاڑیوں کے تیل کے نمونے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوائے جہاں ایک پپیتے، ایک بٹیر اور ایک بکرے میں کورونا مثبت پایا گیا۔
صدر موگلفی نے غلط ٹیسٹنگ کرنے پر نیشنل لیبارٹری کے کورونا ٹیسٹنگ انچارج کو نوکری سے فارغ کر دیا جبکہ صدر نے تحقیقات کا بھی حکم دیا کیونکہ انہیں شک ہے لیبارٹری میں گورکھ دھندا چل رہا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ٹیسٹنگ کٹس کہاں سے درآمد کی گئیں۔
واضح رہے کہ تنزانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 400 سے زائد ہے جبکہ 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔