امیر ترین افراد دنیا کے خاتمے سے بچنے کیلئے کونسی جگہ پر منتقل ہوگئے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  Apr 23, 2020

دنیا کے مالدار ترین لوگ جن میں اکثریت امریکی ارب پتیوں کی شامل ہے، اس دنیا کے خاتمے سے بچنے کے لئے نیوزی لینڈ میں بنے بنکرز کا رُخ کرلیا ہے۔

ان امیر لوگوں نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ان بنکروں کا رخ کیا اور وہاں رہ رہے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق مارچ کے مہینے میں جب کورونا وائرس کے باعث امریکہ کے حالات خراب ہونے لگے تو اسی دوران یہ امیر ترین افراد امریکہ چھوڑ کر اپنی جان بچانے کے لئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے اور وہاں اپنے بنکروں میں رہنا شروع کر دیا۔

یہ لوگ پہلی بار ان بنکروں میں آئے تھے چنانچہ بعض کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ان بنکروں کے اندر داخل کیسے ہونا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بنکرز زمین میں 11 فٹ گہرائی میں ہیں اور بڑی سے بڑی ایٹمی طاقت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ ان بنکروں کے اندر ہر طرح کی عیش و آرام کی جدید سہولیات میسر ہوتی ہیں اور اس کے اندر لوگ کئی ماہ تک بغیر باہر آئے زندہ رہ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More