وہ کون سے خوش قسمت ممالک ہیں جو اب بھی کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔۔۔ جانیے

ہماری ویب  |  Apr 21, 2020

دنیا بھر میں پھیلنے والا وبائی مرض کورونا وائرس 213 ممالک کو متاثر کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد اس بیماری میں مبتلا جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد اس کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹارکٹیکا کے سوا یہ وائرس دنیا کے تمام براعظموں میں پھیل چکا ہے بلکہ اگر ہم یوں کہیں کہ یہ دنیا کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ اب بھی 15 ایسے ممالک ہیں جہاں اب تک کووڈ 19 کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

افریقی براعظم کے دو ممالک اس وائرس سے محفوظ ہیں جن میں سے ایک خشکی پر واقع لیسوتھو ہے جبکہ دوسرا ملک کومروس ہے۔ وائرس سے یہ دونوں ممالک کیسے محفوظ ہیں یہ تو پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن ممکنہ طور پر ان دونوں کی جغرافیائی پوزیشن کچھ ایسی ہے اور پھر دوسری اہم وجہ یہاں غیر ملکی سیاحوں کا نہ آنا۔

لیسوتھو میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا لیکن پھر بھی وہاں مارچ میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا تھا۔

وائرس سے محفوظ پندرہ میں سے 10 ممالک یا خطے بحر اوقیانوس کے جزائر پر مشتمل چھوٹے ممالک ہیں، جن میں مائیکرونیشیا، کیریباتی، سامووا، جزائر مارشل، پلاؤ، تووالو، جزائر سلیمان، ٹونگا، وانواتو اور ناورو شامل ہیں۔

ان تمام ممالک میں کووڈ 19 سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن یا قومی ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا جبکہ وبا سے متاثرہ ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔

تاہم تین ایشیائی ممالک بھی ہیں جو اب تک کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔ ان تین خوش قسمت ایشیائی ممالک میں تاجکستان، ترکمانستان اور شمالی کوریا شامل ہیں۔

شمالی کوریا ، چین کا پڑوسی ہے اور وہاں کا نظامِ صحت بھی انتہائی ناقص ہے اس کے باوجود انہوں نے بروقت انتظامات کیے اور اپنے ملک کو کورونا کی وبا سے بچایا۔

اسی طرح کے اقدامات ترکمانستان اور تاجکستان نے بھی کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More