میں اپنی زندگی کا اختتام دیکھ رہا تھا، مجھے محسوس ہوتا تھا کہ میرا آخری وقت قریب آگیا اور اب میں۔۔۔ ڈاکٹر کی صحتیابی کے بعد حیران کر دینے والی گفتگو

ہماری ویب  |  Apr 20, 2020

بیلجیم سے تعلق رکھنے والے یورولوجسٹ انتوئنی سسین نے اپنا کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کا تجربہ بیان کیا، تاہم وہ تین ہفتوں تک کوما میں رہے۔

انتوئنی سسین برسلز کے ڈیلٹا چیریک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ میں اپنی موت دیکھ رہا تھا ،میں نے سوچا تھا کہ میں مر جاؤں گا اور کبھی نہیں جاگ نہیں سکوں گا۔

مائی میل کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کی عمر 58 سال ہے، وہ خود کورونا کے مریضوں کا علاج کررہے تھے جس کے دوران انہیں علامات ظاہر ہوئیں اور پھر چند گھنٹوں میں ہی اُن کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر بیماری سے لڑنا جانتے ہیں اور پھر انہوں نے اپنے مرحوم والد صاحب کو خواب میں دیکھا جو چار سال قبل انتقال کر گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں کورونا سے صحتیاب ہوا تو مجھے سب سے زیادہ خوشی اس وقت ہوئی جب میں نے وہاں موجود اپنے دوستوں کے چہروں کو دیکھا۔

سسین کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کئی روز تک اپنے خاندان کے افراد سے سماجی دوری اختیار کئے ہوئے تھے مگر اب وہ ان سے ملنے کے لئے بے حد خواہشمند ہیں۔

بیلجیئم میں کورونا کے 38،496 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،اور 5،683 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More