ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے سبب لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے جبکہ معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہو چکے ہیں۔
لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، لیکن بوریت بھگانے کے لیے کچھ تو کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں شہریوں نے بوریت سے تنگ آ کر اپنے گھر کی چھتوں پر کرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔
تاہم شہری جسمانی فاصلے کا بھی خوب خیال رکھ رہے ہیں تاکہ وبائی مرض کورونا سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں بنگلہ دیش میں 75 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1838 تک جا پہنچی ہے، بنگلہ دیش میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 58 ہے۔