اٹلی کورونا وائرس: ڈاکٹرز اور نرسوں کی کورونا سے ہلاکتوں کی حقیقت سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Apr 17, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق روزانہ ہی سوشل میڈیا پر جھوٹی اور غلط خبریں گردش کرنے کا سلسلہ اب تاحال ہے۔

کئی مرتبہ سوشل میڈیا صارفین کسی بھی خبر کی تصدیق کئے بغیر اسے انٹرنیٹ پر شئیر کر دیتے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔

اس طرح سوشل میڈیا پر ایک تصویر منظرعام پر آئی اور متعدد بار شئیر بھی کی گئی جس میں یہ دکھایا گیا کہ اٹلی کے ایک اسپتال میں 200 سے زائد ڈاکٹرز اور نرسز علاج کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

در حقیققت یہ تصویر اٹلی کے اسپتال کی نہیں بلکہ امریکی میڈیکل ٹی وی پروگرام سیریز گریز ایناٹومی کی ہے۔

یہ تصویر پہلی بار سوشل میڈیا پر 24 مارچ کو پوسٹ کی گئی تھی جس کے بعد یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کی حقیقت کو تسلیم نہیں کیا تو کچھ صارفین اس تصویر کو دیکھ کر خوف میں بھی مبتلا ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More