نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 16, 2020

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں خوف کی فضا قائم کی ہوئی ہے، جبکہ دنیا بھر کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی پڑی ہے۔

وائرس تیزی سے انسانوں میں پھیل رہا ہے جبکہ سائنسدان بھی کافی پہلے ہی یہ بات ثابت کر چکے ہیں کہ کورونا وائرس علامات ظاہر کیے بغیر ہی ایک غیر متاثرہ شخص میں منتقل ہو سکتا ہے جو کہ انتہائی خطرناک بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے ایسے افراد کا ڈیٹا جاری کیا ہے جن میں نئے نوول کورونا وائرس کی تشخیص بیماری کی علامات کے بغیر ہوئی جبکہ یہ انکشاف بھی ہوا کہ ایسے مریضوں کی اکثریت میں کسی قسم کی علامات آخر تک ظاہر نہیں ہو سکیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان نے بیجنگ میں بریفننگ کے دوران بتایا کہ 6764 افراد میں اس وائرس کی تشخیص، علامات کے بغیر ہوئی اور ان میں سے صرف 20 فیصد میں کسی قسم کی علامات بعدازاں ظاہر ہوئیں جس کے بعد انہیں تصدیق شدہ کیسز میں شامل کیا گیا۔

اصل میں نئے نوول کورونا وائرس کا یہ پہلو اس کے پھیلنے کی رفتار میں تیزی کا باعث بنا ہے۔ جب کوئی شخص وائرس سے متاثر ہوتا ہے تو اس کی علامت ظاہر ہونے میں 2 سے 14 دن لگتے ہیں اور تقریباً 5 دن میں ایسا ہوتا ہے مگر علامات سامنے آنے سے پہلے ہی متاثرہ فرد اس وائرس کو دیگر صحت مند افراد تک منتقل کرسکتا ہے۔

علامات ظاہر نہ ہونے والے مریضوں میں عموماً مرض کی شدت معمولی یا درمیانی ہوتی ہے تو وہ جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں، مگر تب تک وہ کتنے لوگوں کو متاثر کر چکے ہوتے ہیں، یہ وہ سوال ہے جس پر سائنسدان مسلسل کام کر رہے ہیں۔

بغیر علامات والے مریضوں کے بھی چین میں اسی وجہ سے ٹیسٹ ہوئے کیونکہ ان کے اردگرد کے لوگوں میں اس کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد پورے خاندان کے ٹیسٹ کیے گئے ورنہ کسی قسم کی نشانیاں نہ ہونے پر تشخیص ممکن ہی نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More