تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ۔۔۔ کیا کورونا کا خطرہ ٹل گیا؟

ہماری ویب  |  Apr 15, 2020

وبائی مرض کورونا وائرس نے دنیا بھر کی معمولاتِ زندگی کو متاثر کر کے رکھ دیا ہے، دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جہاں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک میں ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ڈنمارک میں وبائی مرض کورونا کے سبب بند اسکول کھولنے کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔ آج ڈنمارک کے 35 فیصد تعلیمی ادارے کھولے گئے جبکہ کچھ نرسریز، کنڈر گارٹنز اور پرائمری اسکول بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے دنیا بھر میں پھیلی خطرناک بیماری کورونا وائرس کے باعث ڈنمارک میں 6,681 کیسز اور 299 ہلاکتیں ہوئیں ہیں جبکہ 2,515 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More