امریکی فوج کے چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کی جس میں انہوں نے کہا کہ 'سوشل میڈیا اور میڈیا پر اس حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ کورونا وائرس انسانی تخلیق ہے اور اسے چین میں بنایا گیا ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'کورونا وائرس کو چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا بلکہ یہ وائرس قدرتی طور پر ہی ماحول میں موجود تھا'۔
جنرل مارک ملی کے مطابق 'تمام افواہوں اور قیاس آرائیوں کا انٹیلی جنس حکام نے تفصیلی جائزہ لیا ہے جس سے وہ کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، ٹھوس شواہد وائرس کے قدرتی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہیں'۔