کچھ تصاویر دیکھنے میں بہت اچھی لگتی ہیں مگر کبھی کبھار تصویروں میں چھپی ایسی چیزوں پر نظر پڑ جاتی ہے کہ جسے دیکھ کر ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح کی ایک یہ تصویر ہے جس میں ایک فیملی کے چھ لوگ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں لیکن بظاہر دکھنے میں یہ عام سی تصویر ہے۔
لیکن کچھ عرصہ قبل یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی جس کی وجہ انتہائی دلچسپ ہے۔
اس تصویر میں چشمہ پہنی بچی جس نے جامنی رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی ہے، اس نے اپنے
دونوں ہاتھ گود میں رکھے ہیں، مگر وہیں ایک تیسرا ہاتھ بھی بینچ پر رکھا نظر آرہا ہے
یقیناً آپ بھی یہی سوچنے پر مجبور ہو گئے ہوں گے کہ آخر یہ تیسرا ہاتھ کس کا ہے؟
فوٹوگرافر کے مطابق یہ ایڈیٹنگ کی خرابی تھی جس کا پتہ ایک ماہ بعد چلا اور اس نے اسے فوٹو شیئرنگ سائٹ imgur پر شئیر کیا جہاں سے یہ تصویر خوب وائرل ہوئی۔