عام طور پر مکھن دودھ سے تیار کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ نے کیڑوں سے تیار کئے جانے والے مکھن کے بارے میں کبھی سنا ہے؟
بیلجیئم کی ایک یونیورسٹی میں سائنسدانوں نے کیڑوں کی چکنائی سے مکھن تیار کرنے کا تجربہ کیا ہے اور ان کا یہ ماننا ہے کہ کیڑوں سے حاصل کی جانے والے چکنائی دودھ کی چکنائی سے زیادہ خالص اور پائیدار ہوتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق کیڑوں میں موجود اجزاء کو استعمال کرنے کے حوالے سے کئی مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ زیادہ پائیدار ہے کیونکہ کیڑے جانوروں سے کم جگہ گھیرتے ہیں جب کہ یہ فیڈ کو تبدیل کرنے میں زیادہ مفید بھی ہیں، کیڑوں سے مکھن تیار کرنے کے لیے پانی کا استعمال بھی کم ہوتا ہے۔
سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کو اگر کیڑوں سے تیار شدہ مکھن والا کیک کھلایا جائے تو انہیں دودھ سے بنے مکھن کے کیک اور اس کیک میں کچھ زیادہ فرق محسوس نہیں ہوگا۔