ہمیشہ اسی آس میں رہتا تھا کہ کاش میری لاٹری نکل آئے لیکن پھر۔۔۔۔ غریب مزدور کی امیر بننے کی چونکا دینے والی کہانی

ہماری ویب  |  Feb 12, 2020

غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست کریلا کے علاقے کننر سے تعلق رکھنے والا مزدور کروڑوں روپے کا مالک بن گیا، زبردست بمپر لاٹری نے معمول کی بنیاد پر چند روپے کی دہاڑی کمانے والے شخص کی قسمت ہی چمکا دی۔

رپورٹ کے مطابق راجن پیرونن نامی مزدور کی 12 کروڑ کی لاٹری نکلی، مذکورہ شخص نے اپنے مکان کی تعمیر کے لیے مقامی بینک سے قرض لیا تھا جبکہ رقم واپس نہ کرنے کی صورت میں بینک مالکان نے گھر بھی ضبط کرلیا تھا۔ راجن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ جیتی ہوئی رقم سے قرض ادا کرتے ہوئے گھر کو دوبارہ نئے سرے سے تعمیر کروائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مزدور کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ مقامی میڈیا ذرائع سے بات چیت کے دوران مزدور نے اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان پیسوں سے اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی بھی کرے گا، اور ہمیشہ اسی آس میں رہتا تھا کہ کاش جلد میری لاٹری نکلے اور آخر کار وہ دن آہی گیا، اور آج کہہ سکتا ہوں کہ میرے پاس سب کچھ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12 کروڑ میں سے ٹیکس کی کٹوتی کے بعد مزدور کو 7.2 کروڑ ملیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More