کراچی میں رہیں اور برف باری کے مزے لوٹیں

ہماری ویب  |  Jan 04, 2020

یہ سننے میں کافی عجیب ہے کیوں کہ کراچی اور برف باری کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں لیکن جی ہاں یہ بالکل سچ بھی ہے کہ اب کراچی والے بھی برف کا مزہ لے سکیں گے۔

پی اے ایف میوزیم میں 4 جنوری 2020 سے ایک ایسے ونڈر لینڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں برف کی سلائیڈیں اور مجسمے بھی بنائے گئے ہیں۔ ونڈر لینڈ کا درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔

شہر قائد میں رہنے والوں کے لیے یہ ایک بڑی دلچسپ تفریح متعارف کروائی گئی ہے، لوگ اس بات سے خوش ہیں کہ اب برف باری دیکھنے کسی دوسرے شہر نہیں جانا پڑے گا۔ یہ ونڈر لینڈ ایک ماہ تک لوگوں کے لیئے کھلا رہے گا۔

اس برفیلے ونڈر لینڈ کا داخلہ ٹکٹ 1500 روپے ہوگا جس میں دستانے اور جیکٹ ونڈر لینڈ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو مہیا کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرم کپڑے پہن کے آئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More