ملک بھر میں شدید سردی! کراچی والے کر لیں تیاری، بارش جو ہے آنے والی

ہماری ویب  |  Jan 03, 2020

کراچی سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ کوئٹہ کی طرف سے چلنے والی سائيبيرين ہوائیں کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ کر رہی ہیں۔ جمعرات کی صبح بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ سردی 7 ڈگری والی محسوس ہو رہی تھی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو آنے والے ہفتے میں بارش کی نوید سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 6 اور 7 جنوری کو کراچی میں بارش کا امکان ہے جو سردی کی لہر میں اضافے کا سبب ہوں گی۔

نا صرف کراچی بلکہ اندرون سندھ بھی سخت سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہے۔ ٹنڈوالہ يار ميں کم سے کم درجہ حرارت 5 جبکہ ميرپور خاص ميں 6 سينٹی گريڈ ريکارڈ کيا گيا۔ لواری ٹنل کے اپروچ روڈ پر 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جس کی وجہ سے آنے جانے والوں کو کافی مشکل کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ چترال میں بھی معمول کے علاوہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ وادی نیلم نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی جس سے سردی میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسميات کے مطابق برفباری کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹے تک جاری رہے گا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More