نئے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر پاکستان کا کرارا جواب

ہماری ویب  |  Jan 02, 2020

پاکستان نے نئے مقرر ہونے والے بھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کردیا، بھارتی کاروائی پر بھرپور جواب دیا جائے گا، دفترخارجہ

دفتر خارجہ نے بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے کے بیان پر بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تیاری اور عزم کے بارے میں کسی کو شک وشبہ نہیں ہونا چاہیے۔

بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحانہ اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا۔ پاکستان آزاد کشمیر کے اندر کسی بھی بھارتی کارروائی کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت اور قوت رکھتا ہے۔

پاکستان بھارتی جارحیت کے باجود علاقوں میں امن و سلامتی اور استحکام کے لئے مرکزی کردار ادا کرتا رہے گا۔

بھارت کو بالاكوٹ میں بھارتی كارروائی كے نتیجے میں پاكستان كے جوابی رد عمل کو یاد رکھنا چاہیے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور حالات کو معمول پر لانے کے دعوﺅں میں کوئی سچائی دکھای نہیں دیتی ۔ کشمیر میں 150 دن سے کرفیو نافذ ہے اور پاکستان ہمیشہ عالمی فورمز پر اخلاقی سیاسی اور سفارتی مدد کشمیریوں کے حق میں جاری رکھے گا ۔

یاد رہے کہ نئے بھارتی آرمی چیف نے اپنا عہدہ سنبھالنے سے قبل سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ بھارت سرحد کی دوسری جانب دہشت گردی کے اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا پورا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کو اپنی ملکی پالیسی کے تحت استعمال کر رہا ہے اور بھارت کے خلاف پراکسی وار کی سازش میں مصروف ہے۔کشمیر کے حالات میں بھی بہتری آرہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More