ہماری ویب | Jan 02, 2020
سال نو کا آغاز کچھ اس طرح ہوا کہ انٹر بینک میں ڈالر پہلے مہنگا ہوا پھر سستا بھی ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا اور 154 روپے 90 پیسے پر فروخت ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہوگئی جس کے بعد ڈالر 154 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔ بدھ کو نئے سال کے پہلے دن ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے اضافہ ہوا تھا جبکہ جمعرات کو دن کے آغاز کے موقع پر ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More