وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیمی بل بنا لیا ہے جو کہ آج وفاقی کابینہ سے منظور کروایا جائے گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے ترمیمی بل کی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر دو بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ جس کے بعد ترمیمی بل قومی اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا۔
اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے فیصلہ کیا تھا کہ 6 مہینے کے لیے آرمی چیف کی توسیع کردی ہے جس کے بعد جنرل قمر باجوہ اپنے عہدے پر برقرار رہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے جنرل قمر باجوہ کی قانون سازی پر وفاقی حکومت کو پارلیمنٹ کا پابند کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 6 ماہ میں آرٹیکل 243 کو مخصوص کیا جائے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا تھا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع چیلنج کی گئی، حکومت نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ 6 ماہ میں اس معاملے پر قانون سازی کردی جائے گی، 6 ماہ کے بعد قانون سازی کے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ اس معاملہ بندی کی قانون سازی کریں ، قانون سازی کے معاملے کو پارلیمنٹ میں پیش کریں صبر وتحمل کے ساتھ معاملہ پارلیمنٹ کے سپرد کرتے ہیں، پارلیمنٹ آرٹیکل 243 اور ملٹری ریگولیشن 255 کے سقم دور کرے۔