پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں اور ایٹمی ہتھیاروں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
تبادلہ 21 مئی 2008میں ہونے والے معائدہ کے تحت ہوا جس کے مطابق دونوں ممالک سال میں 2 بار یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست تبدیل کرنے کے پابند ہیں۔ 31 دسمبر 1988 کو ایک معائدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ پاکستان نے نئے سال کے آغاز پر جوہری تنصیبات، قیدیوں اور سہولتوں سے متعلق فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے سپرد کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں 282 بھارتی شہری قید ہیں، جن میں 227 ماہی گیر اور 55 عام شہری شامل ہیں۔
وزارت خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن اہلکار کو فہرست دی جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کی۔