پاکستان کا قومی مشروب کونسا ہے ، حکومت پاکستان نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Jan 29, 2019

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک کا قومی مشروب کونسا ہے؟ اگر نہیں تو حکومت پاکستان نے آج ہی اپنی عوام کو یاد دلایا کہ ہمارا قومی مشروب گنے کا جوس ہے

حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عوام سے ایک ٹویٹ کے ذریعے سوال کیا گیا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ پاکستان کا قومی مشروب کونسا ہے، جس کے بعد اس کے جواب کا اعلان بھی کردیا۔

اس سوال کے بعد صارفین نے کئی دلچسپ جوابات بھی دیے، جبکہ کچھ نے اپنے صحیح جواب دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

چند صارفین نے حکومت کو اس مزاحیہ انداز میں معلومات فراہم کرنے کے لیے سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

سال کے ہر مہینے میں صحت سے بھرپور گنے کا رس فرحت اور تازگی بخشنے کے ساتھ ساتھ دیگر مشروبات پر بھی سبقت رکھتا ہے۔

دیگر مشروبات کی طرح گنے کے رس کو بوتل میں رکھنے کے بجائے ضرورت کے تحت مشین میں گنا ڈال کر نکالا جاتا ہے جس سے اس کی تازگی برقرار رہتی ہے۔

گنا اکثر اندرونی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے لایا جاتا ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق گنے کا رس جگر اور جلد کے لیے بہت مفید اور وٹامن ’ای‘ سے بھرپور ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More