روینہ ٹنڈن "انیل کپور " کا ایسا روپ دھارا کے دیکھنے والے حیران رہ گئے

ہماری ویب  |  Sep 14, 2017

نئی دہلی:بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف کوریو گرافر فرح خان جلد ہی نجی ٹی وی چینل ’’سٹارپلس ‘‘ پر ایک نئے ٹی وی شو ’’ لپ سنگ بیٹل‘‘ کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی ہیں،اس شو کی میزبانی علی اصغر کریں گے ۔

فرح خان نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ایک خاتون انیل کپور کے گیٹ اَپ میں نظر آ رہی ہے ، انیل کپور کا روپ دھارنے والی یہ خاتون کون ہے ،حقیقت جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہیں رہیں گے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق ہندوستانی فلم انڈسٹری کی جانی مانی کوریو گرافر فرح خان جلد ہی سٹار پلس پر ’’ لپ سنگ بیٹل ‘‘ کے نام سے ایک نئے شو میں جلوہ گر ہوں گی۔

اس شو کے حوالے سے فرح خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ٹوئیٹر‘‘ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ مشہور بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن جنہوں نے بھارت کی معروف فلم ’’رام لکھن ‘‘ کے ہیرو انیل کپور کا روپ دھارا ہوا ہے ۔

اس تصویر کو دیکھنے کے بعد آپ کو بھی روینہ ٹنڈن کا یہ روپ پسند آئے گا اور آپ اس کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔سٹار پلس پر نشر ہونے والے اس شو میں روینہ ٹنڈن نے انیل کپور کی فلم ’’رام لکھن ‘‘ کے گانوں پر پرفارم کیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس شو کا آئیڈیا معروف امریکی ٹی وی شو ’’لپ سنگ وار‘‘ سے لیا گیا ہے ،شو میں شامل دو مشہور شخصیات پروگرام میں حصہ لینے والے دو افراد کو بالی ووڈ کے ہیروز کی لپ سنگ کرنا ہو گی ۔

جس کی پرفارمنس اچھی ہو گی وہی فاتح کہلائے گا ،سٹار پلس کے اس نئے شو کے میزبان علی اصغربھی فرح خان کے ساتھ ایک عورت کے روپ میں نظر آئیں گے ۔اس شو میں منیش پال، ملائکہ اروڑہ، شبانہ اعظمی، پرات چوپڑا، کرن جوہر اور سنگر میکاہ بھی حصہ لیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More