بتائیے کہ آپ کوکیز کے بارے میں متفق ہیں

ہم آپ کو بہترین آن لائن تجربہ دینے کے لیے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ہمیں بتائیں کہ آپ ان تمام کوکیز کے استعمال سے متفق ہیں

پاکستان اپنی ہی پارٹی سے باہر ہونے کے قریب: سست بیٹنگ، بے اثر بولنگ اور کوہلی کی سنچری کی بدولت انڈیا سے چھ وکٹوں سے شکست

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا پانچواں میچ انڈیا اور پاکستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے انڈیا کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ میں آگے جانے کے لیے پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔

خلاصہ

  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان گروپ اے کا تیسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔
  • آج کے میچ میں پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فخر زمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
  • گروپ اے کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
  • انڈیا اپنے پہلے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر پوانٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے۔
  • اگر پاکستان ٹورنامنٹ میں آگے جانا چاہتا ہے تو اسے آج کے میچ میں انڈیا کو شکست دینا ہو گی۔

لائیو کوریج

  1. یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا!

    آئی سی سی چیمئنز ٹرافی کے اہم میچ میں انڈیا نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میچ سے متعلق بی بی سی کے لائیو کوریج اب ختم کی جا رہی ہے۔

    یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔

  2. پاکستان کی سست بیٹنگ اور ناقص بولنگ: انڈیا نے باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے اہم میچ میں انڈیا نے وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو با آسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں روایتی حریف انڈیا نے کھیل کے ہر شعبے میں پاکستانی ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا جبکہ گرین شرٹس نے سست بیٹنگ کے بعد کمزور بولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پاکستانی بیٹرز مقررہ پچاس اوورز بھی مکمل نہ کھیل پائے اور دو گیند قبل ہی 241 رنز پر آل آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کے 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا نے اننگز کا جارحانہ اور پراعتماد انداز میں آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 42.3 اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

    وراٹ کوہلی نے نہ صرف اس میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے 14 ہزار رنز مکمل کیے بلکہ میچ کی آخری گیند پر چوکا لگاکر اپنی 51ویں سینچری بھی مکمل کی۔ انڈیا کی جانب سے شریاس ایئر نے بھی نصف سینچری سکور کی۔ انڈیا کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے اننگز کا آغاز کیا اور کپتان روہت تیز کھیلتے ہوئے 15 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

    Cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    روہت کے آؤٹ ہونے کے باوجود شبمن گل اور وراٹ کوہلی نے تیزی سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، 68 رنز کے مجموعی سکور پر حارث رؤف کی گیند پر خوشدل شاہ نے شبمن گل کا کیچ چھوڑا وہ میچ کا ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا تھا۔ تاہم، ابرار احمد نے شبمن گل کو 46 رنز پر بولڈ کرکے ان کی نصف سینچری بھی مکمل نہ ہونے دی، اس دوران وراٹ کوہلی نے حارث رؤف کو چوکا رسید کرکے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے 14 ہزار رنز مکمل کیے۔

    پاکستان کی جانب سے 159 رنز کے مجموعی سکور پر ایک بار پھر ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا جب شریاس ایئر 25 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے تو ان کا کیچ سعود شکیل نے چھوڑا۔ وراٹ کوہلی نے شریاس ایئر کے ساتھ مل کر 114 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں، شریاس ایئر 56 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ وراٹ کوہلی آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے اور اننگز کی آخری گیند پر خوشدل شاہ کو چوکا لگا کر انھوں نے اپنی 51ویں سنچری مکمل کی۔

    Cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کی اننگز پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز پر اعتماد طریقے سے نہیں کیا اور پہلے پاور پلے میں نویں اوور میں ہاردک پانڈیا بابر اعظم کو 23 رنز پر آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں امام الحق بھی ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں 47 کے مجموعے پر رن آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے محتاط مگر انتہائی سست بیٹنگ کرتے ہوئے سکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔

    Cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    محمد رضوان 46 کی انفرادی سکور پر اکشر پٹیل کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد سیٹ بیٹسمین سعود شکیل بھی اگلے ہی اوور میں ہاردک پانڈیا کا شکار بن گئے انھوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں سیٹ بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور یکے بعد دیگر کھلاڑیوں کے پویلین واپس لوٹنے کا سلسلہ جاری رہا۔ کوئی بھی پاکستانی بیٹر وکٹ پر کھڑا نہیں ہو سکا اور غیر ذمہ دارانہ انداز اپناتے ہوئے وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔ طیب طاہر کے بعد سلمان آغا بھی تیز کھیلنے کی کوشش میں ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔

    Cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بھی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ طیب طاہر چار، شاہین آفریدی صفر، سلمان علی آغا 19، نسیم شاہ 14، حارث رؤف آٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کا مڈل آرڈر بھی اوپنرز کی طرح کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں رہا ہے۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ بھی 222 رنز پر گر گئی جب نسیم شاہ نے کیچ آوٹ ہو کر پویلین کی راہ لی۔ انھوں نے 16 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور کلدیپ کی گیند پر وراٹ کوہلی کو اپنا کیچ پکڑوا بیٹھے۔

    اسی طرح حارث رؤف آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی تھے جو 241 رنز پر رن آؤٹ ہوئے اور آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی خوشدل شاہ تھے۔ انڈیا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر کلدیپ یادیو رہے جنھوں نے نو اوورز میں 40 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  3. بریکنگ, وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری، انڈیا نے پاکستان کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے اہم میچ میں انڈیا نے وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو با آسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں روایتی حریف انڈیا کھیل کے ہر شعبے میں پاکستانی ٹیم پر حاوی رہی جب کہ گرین شرٹس نے سست بیٹنگ کے بعد کمزور بولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پاکستانی بیٹرز مقررہ پچاس اوورز بھی مکمل کھیل نہ پائے اور دو گیند قبل ہی 241 رنز پر آل آؤٹ ہو گئے۔

    پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا نے اننگز کا جارحانہ اور پر اعتماد انداز میں آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 42.3 اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کیا۔

    انڈین اننگز میں سٹار بیٹسمین وراٹ کوہلی نے شاندار سنچری سکور کی۔ انھوں نے چوکا لگا کر نہ صرف سنچری مکمل کی بلکہ ہدف بھی حاصل کیا۔

  4. بریکنگ, انڈیا کو 223 رنز پر چوتھا نقصان، شاہین نے ہاردک پانڈیا کو پویلین کی راہ دکھا دی

    Cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا کو 223 رنز پر چوتھا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ شاہین نے ہاردک پانڈیا کو پویلین کی راہ دکھائی تاہم انڈیا 242 رنز کے تعاقب میں جیت کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ انڈیا نے 232 رنز بنا لیے ہیں۔

  5. بریکنگ, انڈیا کی 214 رنز پر تیسری وکٹ گر گئی، شریاس ایئر کیچ آؤٹ

    انڈیا کو 214 رنز پر تیسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    شریاس ایئر خوشدل شاہ کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔

  6. شریاس ایئر کی بھی نصف سنچری، انڈیا کو جیت کے لیے صرف 41 رنز درکار

    Cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے اہم میچ میں انڈیا کی 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ پر گرفت بہت مضبوط ہے۔

    وراٹ کوہلی کے بعد اب شریاس ایئر نے بھی اپنی نصف سنچری با آسانی مکمل کر لی ہے۔ وراٹ کوہلی اور شریاس ائیر نے شاندار شراکت داری قائم کی ہے۔

    پاکستان کا بولنگ اٹیک انڈین بلے بازوں کو رنز بنانے سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہا ہے۔

    انڈیا کو میچ جیتنے کے لیے اس وقت صرف 41 رنز درکار ہیں۔ انڈیا کی میچ میں پوزیشن مستحکم ہے اور وہ بدستور ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے۔

  7. بریکنگ, وراٹ کوہلی کی نصف سنچری، انڈیا کی پوزیشن مستحکم

    Cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے اہم میچ میں انڈیا کی 242 رنز کے ہدف میں بیٹنگ جاری ہے۔

    انڈین سٹار بیٹسمین وراٹ کوہلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

    اس سے قبل انھوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں اپنے 14 ہزار رنز مکمل بھی کیے۔ وہ اس ریکارڈ کے ساتھ انڈین بیٹسمین تندولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے تیز 14 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    انڈیا کی میچ میں پوزیشن مستحکم ہے اور وہ بدستور ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے۔

  8. بریکنگ, انڈیا کی 100 رنز پر دوسری وکٹ گر گئی

    Cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں انڈیا کی 242 رنز کے ہدف میں بیٹنگ جاری ہے۔

    انڈیا کو 100 رنز پر دوسرا نقصان اٹھانا پڑا ہے جب پاکستانی سپنر ابرار نے شبمن گل کو بولڈ کر دیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود انڈیا کی میچ پر گرفت مضبوط ہے۔

  9. انڈیا کی میچ پر گرفت مضبوط، کوہلی نے ون ڈے میں 14 ہزار رنز مکمل کر لیے

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں انڈیا کی 242 رنز کے ہدف میں بیٹنگ جاری ہے۔

    انڈیا کی میچ پر گرفت مضبوط ہے اور وراٹ کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں اپنے 14 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ وہ اس ریکارڈ کے ساتھ انڈین بیٹسمین تندولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے تیز 14 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    وہ اس وقت 30 رنز کے انفرادی سکور پر کھیل رہے ہیں۔

    وراٹ کوہلی پراعتماد انداز میں وکٹ کے چاروں جانب سٹروکس کھیل کر رنز حاصل کر رہے ہیں۔

  10. 242 رنز کے تعاقب میں انڈیا کی بیٹنگ جاری، پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنا لیے

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں انڈیا کی 242 رنز کے ہدف میں بیٹنگ جاری ہے۔

    روہت شرما کی وکٹ کا نقصان اٹھانے کے باوجود انڈیا کی پراعتماد بیٹنگ جاری ہے اور اس وقت شبمن گل اور وراٹ کوہلی کریز پر موجود ہیں۔

    انڈیا نے پاور پلے یعنی دس اوورز کے کھیل میں ایک وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنا لیے ہیں۔

    پاکستان کو 31 رنز پر پہلی کامیابی ملی جب شاہین شاہ آفریدی نے انڈین کپتان روہت شرما کو بولڈ کر دیا۔ روہت نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 15 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔

  11. بریکنگ, پاکستان کو 31 رنز پر پہلی کامیابی، روہت شرما بولڈ

    Cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں انڈیا کی 242 رنز کے ہدف میں بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان کو 31 رنز پر پہلح کامیابی ملی ہے جب شاہین شاہ آفریدی نے انڈین کپتان روہت شرما کو بولڈ کر دیا ہے۔

    روہت نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 15 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔

  12. بریکنگ, 242 رنز کے تعاقب میں انڈین بیٹنگ کا آغاز، دو اوورز میں 12 رنز

    Cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دبئی میں کھیلے جا رہے چیمیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کی جانب سے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈین بیٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

    انڈیا نے پہلے دو اوورز میں 12 رنز بنا لیے ہیں۔ انڈیا کی جانب سے شبمن گل اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا ہے اور روہت اس وقت جارحانہ کھیل پیش کر رہے ہیں۔

  13. بریکنگ, پاکستان ناقص بیٹنگ کے باعث بڑا سکور کرنے میں ناکام، انڈیا کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دبئی میں کھیلے جا رہے چیمیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان روایتی حریف انڈیا کے خلاف ناقص بیٹنگ کے باعث بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.4 اوورز میں 241 رنز بنائے ہیں اور انڈیا کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز پر اعتماد طریقے سے نہیں کیا اور پہلے پاور پلے میں نویں اوور میں ہاردک پانڈیا بابر اعظم کو 23 رنز پر آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

    اس کے بعد اگلے ہی اوور میں امام الحق بھی ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں 47 کے مجموعے پر رن آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

    دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے محتاط مگر انتہائی سست بیٹنگ کرتے ہوئے سکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔

    محمد رضوان 46 کی انفرادی سکور پر اکشر پٹیل کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔

    ان کے بعد سیٹ بیٹسمین سعود شکیل بھی اگلے ہی اوور میں ہاردک پانڈیا کا شکار بن گئے انھوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

    تاہم ان کے بعد کوئی بلے باز بھی وکٹ پر کھڑا نہیں ہو سکا اور غیر ذمہ دارانہ انداز اپناتے ہوئے وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔

    طیب طاہر کے بعد سلمان آغا بھی تیز کھیلنے کی کوشش میں ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔ ان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بھی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کا مڈل آرڈر بھی اوپنرز کی طرح کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں رہا ہے۔

    پاکستان کی آٹھویں وکٹ بھی 222 رنز پر گر گئی جب نسیم شاہ نے کیچ آوٹ ہو کر پویلین کی راہ لی۔ انھوں نے 16 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور کلدیپ کی گیند پر وراٹ کوہلی کو اپنا کیچ پکڑوا بیٹھے۔

    اسی طرح حارث رؤف آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی تھے جو 241 رنز پر رن آؤٹ ہوئے اور آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی خوشدل شاہ تھے۔

    انڈیا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر کلدیپ یادیو رہے جنھوں نے نو اوورز میں 40 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  14. بریکنگ, پاکستان کی 9ویں وکٹ بھی گر گئی، حارث رؤف رن آؤٹ

    پاکستان کی نویں وکٹ بھی گر گئی ہے اور 241 کے رنز پر حارث رؤف رن آوٹ ہو کر واپس لوٹ گئے ہیں۔

  15. بریکنگ, پاکستان کی خراب بیٹنگ، نسیم شاہ بھی 222 کے مجموعے پر ہمت ہار گئے، ٹیم کو آٹھواں نقصان

    پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ بری طرح ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور دبئی میں کھیلے جا رہے اہم میچ میں انڈیا کو ایک بڑا ہدف دینے سے کوسوں دور دکھائی دے رہی ہیں۔

    پاکستان کی آٹھویں وکٹ بھی 222 رنز پر گر گئی جب نسیم شاہ نے کیچ آوٹ ہو کر پویلین کی راہ لی۔ انھوں نے 16 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور کلدیپ کی گیند پر وراٹ کوہلی کو اپنا کیچ پکڑوا بیٹھے۔

  16. انڈین ٹیم میچ پر حاوی، سلمان آغا کے بعد شاہین آفریدی بھی آؤٹ، پاکستان نے سات وکٹیں گنوا دی

    دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انڈیا کی ٹیم اس وقت میچ پر پوری طرح حاوی ہے۔

    پاکستان کی سات وکٹیں 200 رنز پر گر چکی ہیں۔ محمد رضوان اور سعود شکیل کی شراکت داری کے بعد کوئی بھی بلے باز وکٹ پر ٹھہر نہیں سکا ہے۔

    طیب طاہر کے بعد سلمان آغا بھی تیز کھیلنے کی کوشش میں ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔ ان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بھی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کا مڈل آرڈر بھی اوپنرز کی طرح کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں رہا ہے اور پاکستان نے اہم میچ میں اب تک 44 اوورز کے اختتام پر 206 رنز بنائے ہیں اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

  17. سلمان آغا بھی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ، 200 پر چھ وکٹیں گر گئیں

    دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انڈیا کی ٹیم اس وقت میچ پر پوری طرح حاوی ہے۔

    پاکستان کی چھ وکٹیں 200 رنز پر گر چکی ہیں۔ محمد رضوان اور سعود شکیل کی شراکت داری کے بعد کوئی بھی بلے باز وکٹ پر ٹھہر نہیں سکا ہے۔

    طیب طاہر کے بعد سلمان آغا بھی تیز کھیلنے کی کوشش میں ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔

    پاکستان کا مڈل آرڈر بھی اوپنرز کی طرح کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں رہا ہے اور پاکستان نے اہم میچ میں اب تک 42 اوورز کے اختتام پر 200 رنز بنائے ہیں اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

  18. بریکنگ, پاکستان کا مڈل آرڈر بھی لڑکھڑا گیا، پاکستان کی آدھی ٹیم 165 پر پویلین لوٹ گئی

    دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انڈیا کی ٹیم اس وقت میچ پر پوری طرح حاوی ہے۔ محمد رضوان کے آوٹ ہونے کے بعد یکے بعد دیگر پاکستان کی مزید دو وکٹیں گر گئی ہیں۔

    پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی 165 رنز پر گر گئی جب طیب طاہر جدیجہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    پاکستان کا مڈل آرڈر بھی اوپنرز کی طرح کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں رہا ہے اور پاکستان نے اہم میچ میں اب تک 36 اوورز کے اختتام پر صرف 165 رنز بنائے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

  19. بریکنگ, پاکستان کی تیسری وکٹ 151 رنز پر گر گئی، رضوان 46 پر آؤٹ

    دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی تیسری وکٹ 151 رنز پر گر گئی ہے۔

    کپتان محمد رضوان 46 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

  20. ہاردک پانڈیا بولنگ اٹیک کے لیے آ گئے، پاکستانی بیٹرز کی حکمت عملی کیا ہو گی؟

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈین کپتان روہت شرما نے 34ویں اوور میں بولنگ اٹیک میں تبدیلی کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا کو ایک بار پھر اٹیک کرنے کے لیے لائے ہیں۔

    انھوں نے آتے ہی ایک سلو باؤنسر دیا ہے لیکن ان کی لائن و لینتھ کچھ ٹھیک نہیں بیٹھی اور یہ وائیڈ بال ہوا۔ ان کا پہلا سپیل بہت بہترین تھا اور انھوں نے نویں اوور میں بابر اعظم کو 23 رنز پر آؤٹ کر کے انڈین ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی تھی۔

    مگر اب پاکستانی بیٹرز کی ان کے خلاف حکمت عملی کیا ہو گی؟