پیمرا میں وفاق اور چاروں صوبوں سے ممبران تعینات کردئیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راشد ولی جنجوعہ اسلام آباد سے پیمرا کے رکن ہونگے،صباحت رفیق پنجاب سے پیمرا کی رکن تعینات کی گئی ہیں۔
اسی طرح حیدر نقوی سندھ سے پیمرا کے رکن ہونگے،افتخار فردوس خیبر پختونخوا سے پیمرا کے رکن تعینات کئے گئے ہیں۔
سمیرا ذاکر بلوچستان سے پیمرا کی رکن تعینات کی گئی ہیں۔