چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا


انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کپتان روہت شرما اور چیئرمین آف سلیکٹرز اجیت اگرکر ممبئی میں ہفتے کو پریس کانفرنس کریں گے۔

پریس کانفرنس اسکواڈ کے اعلان کے بعد 12 بجکر 30 منٹ پر کی جائے گی، جس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا مینز سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے سکواڈ سلیکٹ کریگی،سلیکشن میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس ہوگی۔

یاد رہے چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت اورانگلینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز کھیلی جائیگی جس کا آغاز 22 جنوری سے ٹی 20 فارمیٹ سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں