فلم کالکی 2898 اے ڈی: انڈین سنیما کی ’تاریخ کی تیسری بڑی اوپننگ‘ کرنے والی فلم میں ایسا کیا خاص ہے؟

فلم کالکی کا پوسٹر

،تصویر کا ذریعہKALKI 2898 AD

’کالکی فلم دیکھی، واو۔ کیا شاندار رزمیہ فلم ہے! ہدایتکار ناگ ایشون نے انڈین سینما کو ایک الگ سطح پر پہنچا دیا ہے۔ اپنے پیارے دوست اشونی دت، امیتابھ بچن، پربھاس راجو، کمل ہاسن، دپیکا پاڈوکون اور فلم کالکی کی ٹیم کو تہہ دل سے مبارکباد۔ اس کے دوسرے حصے کا بے صبری سے انتظار ہے۔‘

یہ الفاظ جنوبی انڈین سنیما کے سپر سٹار رجنی کانت کے ہیں جو انھوں نے فلم ’کالکی 2898 اے ڈی' کے لیے لکھے ہیں۔

یہ فلم 27 جون کو جمعرات کے دن ریلیز ہوئی اور اس نے انڈین سنیما کی تاریخ میں اب تک کی تیسری سب سے بڑی اوپننگ دی ہے۔ یہ فلم ہندی اور انگریزی کے ساتھ بیک وقت کئی علاقائی زبانوں میں بھی ریلیز ہوئی اور اس نے انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک دن میں انڈیا بھر میں مجموعی طور پر تقریباً 95 کروڑ کا بزنس کیا۔

رجنی کانت نے جن لوگوں کو مبارکباد دی ہے اس سے آپ کو اندازہ ہو ہی گیا ہو گا کہ اس فلم کی کاسٹ میں کتنے بڑے نام ہیں۔

فلم میں بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن بھی ہیں جنھیں ایک سروے میں صدی کا سب سے بڑا اداکار کہا گیا تھا۔ جبکہ پربھاس وہ ہیں جن کی باہو بلی جیسی فلموں نے کئی ریکارڈز قائم کیے۔

اس میں کمل ہاسن ہیں جنھوں نے فلم ’ہے رام‘ بنا کر انڈین سینما کو ہالی وڈ کے ٹکر میں لاکھڑا کیا تھا جبکہ اداکارہ دپیکا پاڈوکون کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔

دیپکا پاڈوکون

،تصویر کا ذریعہKALKI 2898 AD

فلم کی کہانی

انڈیا کی رزمیہ داستان مہابھارت پر کئی فلمیں بن چکی ہیں اور اس پر ایک بڑا سیريل بھی تخلیق کیا جا چکا ہے۔ یہی داستان فلم کا پلاٹ اور اسی کے کردار اس فلم کی بنیاد ہیں۔

کہانی کبھی ماضی میں تو کبھی مستقبل میں آگے پیچھے جھولتی رہتی ہے۔ جیسا کہ فلم کے عنوان 'کالکی 2898 اے ڈی' سے ظاہر ہے اور اس طرح اسے مہابھارت کی کہانی کا سیکوئل کہا جا سکتا ہے۔

فلم کی شروعات کورو اور پانڈوں کے درمیان ہونے والی اساطیری کروکشیتر کی جنگ سے ہوتی ہے۔ فلم میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دکھایا گیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے 6000 سال بعد کیا ہوتا ہے۔

ہندو مذہب کے مطابق کالکی ان کے بھگوان ہیں جسے ابھی دھرتی پر آنا ہے اور انھیں بھگوان وشنو کا دسواں اوتار کہا جاتا ہے۔ اس فلم میں وہ دیپیکا پاڈوکون کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ ہے۔ اشواتھاما (امیتابھ بچن) کالکی کو بچانے کے لیے لڑتے ہیں۔ اداکار کمل ہاسن نے یاسکن کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ایک ولن ہے اور وہ امیتابھ بچن کی راہ میں حائل ہے۔

فلم کالکی کے اداکار

،تصویر کا ذریعہVYJAYANTHI NETWORK

،تصویر کا کیپشنفلم کالکی کے اداکار

کاشی دنیا کا آخری شہر ہے جہاں نہ تو خوراک ہے اور ہی پینے کے پانی جیسا زندگی کا کوئی ذریعہ ہی ہے۔ یاسکن ان سب کو ایک اہرام نما کمپلیکس میں اپنے کنٹرول میں رکھتا ہے جو کہ عام انسان کے لیے ناقابل رسائی ہے۔

کہانی فلم کے ہیرو بھیرو (پربھاس) کے ارد گرد گھومتی ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتا ہے۔ اشواتھاما کا یا یاسکن کا۔ اور کیا فلم کے آخر میں برائی پر اچھائی کی فتح ہوتی ہے؟

بہت سے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم باہوبلی کے بعد پربھاس کی بڑی واپسی ہے۔ بھیرو کا کردار فلم میں مزاح کا اضافہ ہے۔ بھیرو کی مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گاڑی بھوجی ہے۔ اداکارہ کیرتی سریش نے اس گاڑی کو اپنی آواز دی ہے۔

دپیکا پاڈوکون (سمتی) ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جن کا آنے والے بچے کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بھگوان وشنو کا 10 واں اوتار کالکی ہے اور جسے بری طاقتیں مارنا چاہتی ہیں۔ فلم کو کالکی نام دینے سے پہلے اس فلم کا نام ’پروجیکٹ کے‘ تھا۔

پربھاس

،تصویر کا ذریعہKALKI 2898 AD

،تصویر کا کیپشناداکار پربھاس نے اہم کردار نبھایا ہے

کمل ہاسن کا نام امیتابھ نے تجویز کیا

مواد پر جائیں
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر

بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں

سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں

مواد پر جائیں

فلم کی ریلیز سے قبل فلم سازوں نے بتایا کہ کمل ہاسن کو فلم میں لانے کے لیے انھیں بہت محنت کرنی پڑی۔ کمل ہاسن نے فلم میں ایک مرکزی کردار ’یاسکن‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم سازوں نے بتایا کہ اس کردار کے لیے امیتابھ بچن نے کمل ہاسن کا انتخاب کیا کیونکہ وہ اس کردار کے لیے پربھاس سے زیادہ مضبوط کوئی اداکار چاہتے تھے۔

جبکہ کمل ہاسن کا کہنا تھا کہ فلم میں جب امیتابھ اور پربھاس جیسے اداکار ہوں گے تو پھر میں کیا کروں گا۔ فلم سے جڑے عملے نے کہا کہ انھوں نے ایک سال تک کمل ہاسن کے اس فلم میں کام کرنے کا انتظار کیا۔

پربھاس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کمل ہاسن سوچ رہے ہوں گے کہ ’آپ مجھے کیوں پریشان کر رہے ہیں مجھے اکیلا چھوڑ دیں۔‘

اطلاعات کے مطابق کمل ہاسن نے اس فلم کے لیے تمام زبانوں میں ڈبنگ کی ہے۔

فلم تین گھنٹے اور ایک منٹ طویل ہے۔ پہلے نصف میں یہ بھیروا کا تعارف کرایا جاتا ہے کہ بھیروا کون ہے۔ اس کے بعد جلدی جلدی گزرتے مناظر میں کہانی آسوتھاما، بھیروا اور سمتی کے گرد گھومتی ہے۔

کمل ہاسن صرف آدھے گھنٹے کے لیے سکرین پر نظر آتے ہیں۔ تاہم فلم دیکھنے والے مداحوں نے بی بی سی تمل کو بتایا کہ ان کا کردار بہت دلچسپ ہے۔

کالکی فلم کی ٹیم اور سٹار

،تصویر کا ذریعہSrBachchan

،تصویر کا کیپشنکالکی فلم کی ٹیم اور سٹارز

سوشل میڈیا پر فلم کے متعلق اچھے تبصرے

پربھاس کے فینز رجنی کانت کے تعریفی کلمات پر پھولے نہیں سما رہے ہیں اور ان دونوں کی تصویر کے ساتھ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 1

جبکہ امیتابھ بچن کے مداح کہہ رہے ہیں کہ اینگری ینگ مین نے اس شو کو اپنے نام کر لیا ہے۔

رونق منگوٹی نامی ایک صارف نے لکھا کہ 'سنہ 2000 کے بعد کی ہندی فلموں میں امیتابھ بچن کو ایک کردار کے روپ میں پیش کیا گیا ہے لیکن تیلگو فلم نے انھیں ایک لیجینڈ کے روپ میں پیش کیا ہے۔ ناگ ایشون نے پکایا اور امیتابھ بچن نے سب کھا لیا۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 2

اداکار یش نے لکھا کہ کالکی فلم کی ٹیم کو اس طرح کی بصری طور پر حیرت میں ڈالنے والی فلم بنانے پر مبارکباد۔ اس فلم سے تخلیقی طور پر کہانی کہنے کا راستہ ہموار ہوا ہے۔'

کئی فلم رویوز میں اس میں ہدایتکاروں کے فلم میں آنے کو نشانہ بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ بلا ضرورت تھا۔ امیتابھ بچن نے کالکی کی ٹیم کی ایک تصویر ڈال کر لکھا ہے کہ ’ابھی تک نشہ اترا نہیں ہے۔'

بہت سے لوگ ان فلموں کی فہرست ڈال رہے ہیں جنھوں سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔