قدیم تہذیبوں میں رنگ و روغن، میک اپ اور رسومات میں استعمال ہونے والا سندور جو در حقیقت زہریلا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
خوبصورت اور خطرناک، سندور کی ابتدا کا سبب بننے والے قدرتی عوامل میں آتش فشاں پھٹنا شامل ہے۔ سندور چٹانوں میں رہ جانے والی دراڑوں کو بھرتا ہے، جس سے وہاں پرکشش سرخ رگیں بنتی ہیں جنھوں نے ہزاروں سالوں سے اسے دریافت کرنے والوں کو مسحور کر رکھا ہے۔
یہ معدنیات ان تمام جگہوں پر موجود ہے جہاں آتش فشاں موجود ہیں یا رہے ہیں۔
درحقیقت یہ ان چند معدنیات میں سے ایک ہے جسے دنیا کے بہت سے حصوں میں قدیم لوگوں نے دریافت، پروسیس اور آزادانہ طور پر استعمال کیا۔
سندور کو آسانی سے ایک باریک پاؤڈر میں پیسا جاسکتا تھا جو مختلف مائع کے ساتھ مل کر مختلف قسم کا پینٹ بن جاتا تھا۔
اس کے علاوہ، یہ پارے کی اہم دھات تھا اور اب بھی ہے۔
یہی مسئلہ ہے کہ بھاری دھات کے ساتھ اس کے تعلق نے سندور کو انتہائی قابل قدر چیز سے ایک حقیر بنا دیا۔
لیکن ایسا ہونے سے پہلے اس نے دنیا کے متعدد حصوں میں حیرت انگیز نشان چھوڑے۔ ایک رنگ کے طور پر سندور نے چمکدار نارنجی سرخ سے لے کر ہلکے سرخ رنگ وائلٹ تک کے رنگ دیے۔
تقریبا 10000 سال پہلے فنکاروں نے اس کا استعمال اب معدوم ہونے والے دیوہیکل مویشیوں اور بیلوں کی تصاویر کو جو ترکی میں اتالہوک کی قدیم بستی کی دیواروں پر نقش ہیں اور چین میں یانگشاو ثقافت ( 3000 سے 5000 قبل مسیح ) کے سیرامکس پر پینٹ کرنے کے لیے کیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس براعظم پر جسے یورپی امریکہ کہتے ہیں مقبروں، میورلز، ماسک، زیورات اور اینڈین علاقے اور میسوامریکہ کی ثقافتوں میں پائی جانے والی قیمتی دھاتوں میں سندور ملتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سپین میں سیوڈ ریال جہاں مشہور المدین کانیں ہیں اور جہاں صدیوں سے دنیا میں پارے کی سب سے بڑی مقدار نکالی جاتی ہے، وہاں یہ رنگ 6000 قبل مسیح میں پایا گیا۔

،تصویر کا ذریعہThe Metropolitan Museum of Art, New York
صدیوں بعد امیر قدیم رومیوں نے اپنی دیواروں کو جس گہرے سرخ رنگ سے پینٹ کیا تھا، ان میں سے زیادہ تر المدین سے آئے تھے اور ان کی قیمت قیمتی مصری نیلے رنگ سے تین گنا زیادہ تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بعد کے زمانوں میں سندور کو دستاویزات کی تصدیق کے لیے موم کی مہروں میں استعمال کیا جاتا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
یورپ نے برسوں تک چین سے سندور درآمد کیا، کیونکہ اسے زیادہ خوبصورت اور خالص سمجھا جاتا تھا۔
خود چین میں اس رنگ کو تاریخی طور پر ثقافت میں ایک خاص مقام حاصل رہا ہے اور ممنوعہ شہر جیسے اہم مقامات کی دیواروں کو رنگنے کے علاوہ یہ بہت ساری اشیا میں موجود ہے ، خاص طور پر تراشی ہوئی چینی آرائشی اشیا میں۔

،تصویر کا ذریعہThe Metropolitan Museum of Art, New York

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بہت زیادہ خوبصورت
آرائشی اشیا میں سندور کے استعمال کے علاوہ، آرٹ، ٹیٹو، میک اپ اور قرون وسطی میں سیاہی لکھنے کے طور پر اسے استمعال کیا گیا۔ اس کے علاوہ بہت سی ثقافتوں میں سندور کو ادویاتی، میٹالرجیکل اور علامتی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔
اس میں کچھ غیر معمولی خصوصیات تھیں۔ جیسا کہ یونانی فلسفی تھیوفرسٹس نے لکھا ہے ’جب تانبے کے مارٹر میں اسے سرکے کے ساتھ کچل دیا جاتا ہے تو یہ مائع چاندی دیتا ہے۔ (ایسا پارے کو قدیم طور پر کہا جاتا تھا)۔‘
لیکن اس سے بھی زیادہ عجیب بات یہ تھی کہ جب اسے بھٹی میں گرم کیا گیا تھا، کچھ ایسا جو ہزاروں سالوں سے کیا جارہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہScience History Institute
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں
مواد پر جائیں
رومی مصنف پلینی دی ایلڈر نے اپنی ’نیچرل ہسٹری‘ میں لکھا ہے کہ پارہ عظیم دھات کے سونے کو تحلیل کر دیتا ہے۔
انضمام کا یہ عمل صدیوں میں سونے کی تطہیر کے اہم طریقوں میں سے ایک ہے۔
ومیوں نے ایک سال میں پانچ ٹن پارہ درآمد کیا اور اس کا زیادہ تر حصہ اس مقصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
پارے اور دھات کی اس آمیرش کو سنہری اشیا بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا انھیں بھٹی میں رکھا جاتا تھا تاکہ پارہ غائب ہوجائے اور خالص ترین سونے کی چمکدار پرت ظاہر ہوجائے۔
کچھ نے دریافت کیا تھا کہ وہ پارے اور سلفر کو گرم کرکے سندور پیدا کرسکتے ہیں۔ کیمیا دان اینڈریا سیلا نے بی بی سی کے ایلیمنٹ سیریز میں لکھا ہے کہ سندور کو پارے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اسے دوبارہ سندور میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، یہ بظاہر ناقابل بیان گردشی عمل تھا جو کچھ لوگوں کے لیے جسم کے جی اٹھنے سے ملتا جلتا تھا، یہی وجہ ہے کہ اسے خصوصی اختیارات دیے گئے تھے۔
چینی سلطنت میں ، شہنشاہوں نے زندگی کو طول دینے اور امریت حاصل کرنے کے لیے سندور کا استعمال کیا۔ اور آج تک تقریبا 40 روایتی ادویات موجود ہیں جن میں سندور شامل ہے۔ مشرق وسطیٰ سے لے کر لاطینی امریکہ تک یہ دعائیہ رسموں اور تدفین میں بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

،تصویر کا ذریعہINSTITUTO NACIONAL DE ANTROPOLOGÍA E HISTORIA
ہندو عورتیں شادی شدہ ہونے کی علامت کے طور پر اپنی مانگ میں سندور لگاتی تھیں۔ اس کا تعلق ہندو علم نجوم سے ہے، جس میں برج یا میشا راشی کا گھر ماتھے پر ہوتا ہے اور اسے مبارک سمجھا جاتا ہے۔
سندور کو شکتی کی نسوانی توانائی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔
یہ رسم آج بھی جاری ہے، لیکن سندور کی جگہ دوسرے محفوظ اجزا نے لے لی ہے۔
سندور کی قسمت یہی رہی ہے پارے کے ساتھ اس کے زہریلے تعلق نے اسے تاریخ سے باہر نکال دیا۔
جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف امریکہ میوزیم کے کیوریٹر ٹیری اوٹاوے جیسے ماہرین نے وضاحت کی ہے کہ اپنی قدرتی شکل میں سندور خطرناک نہیں ہے۔ تاہم جب درجہ حرارت بڑھتا ہے تو پارے کے بخارات خارج ہوتے ہیں جو سانس لینے پر زہریلا ہوتا ہے۔
اوٹاوے نے ہاؤ سٹف ورکس کو بتایا کہ ’جب تک سندور گرم نہیں ہوتا، پارہ سلفر میں پھنسا رہتا ہے، جس کی وجہ سے سندور کم زہریلا ہوتا ہے۔‘
یونیورسٹی آف کاسٹیلا-لا منچا کے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ جیولوجی سے تعلق رکھنے والے پابلو ہیگورس، جوس ماریا ایسبری اور ایوا ایم گارسیا نوگوئرو اس بات پر متفق ہیں کہ یہ سندور اجزاء کی میٹالرجیکل علیحدگی ہے جو صحت کو خطرے میں ڈالتی ہے۔
اور وہ مزید کہتے ہیں کہ معدنیات بالواسطہ طور پر غیر صحت مند اثرات کے لیے ذمہ دار ہونے کی ایک اور وجہ ہے ’سندور کے ساتھ دھاتی پارے کے قطرے ملنا عام ہے۔‘
ویسے بھی چھوٹے پیمانے پر کان کنی کے علاوہ سندور کا استعمال بھی ختم ہوتا جا رہا ہے اور جو لوگ اس کے ساتھ کام کرنے پر مجبور ہیں، جیسے آثار قدیمہ کے ماہرین، احتیاط کے ساتھ ایسا کرتے ہیں۔
سندور، جو دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرخ رنگ اور سب سے زیادہ متحرک سرخ رنگ کے طور پر چھایا ہوا ہوتا تھا، اسے 20 ویں صدی کے اوائل میں سرخ کیڈمیم کی دریافت کے ساتھ اپنا تاج چھوڑنا پڑا۔