لوریل مڈل ایسٹ کا 600 سعودی خواتین کو تربیت دینے کا منصوبہ

لوریل مڈل ایسٹ کا 600 سعودی خواتین کو تربیت دینے کا منصوبہ

ریاض۔27اپریل (اے پی پی):لوریل مڈل ایسٹ نے 25 ویں سالگرہ کے موقع پر سعودی عرب میں حمایہ تنظیم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت 600 سے زیادہ خواتین کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

سعودی خبررساں ایجنسی نے لوریل مڈل ایسٹ کے سی ای او لورینٹ ڈفیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد نفسیاتی مدد اور ہنر کی تربیت کے ساتھ دیرپا اور طویل مدتی اثرات مرتب کرنا ہے۔قبل ازیں L’Oreal نے 2023 میں ریاض اور دمام میں اپنی ہیئر ڈریسنگ اکیڈمی کا آغاز کیا تاکہ خواتین کو افرادی قوت میں اضافہ کیا جا سکے۔

گزشتہ 25 برسوں میں لوریل نے خطے میں 25 ہزار خواتین کی مدد کی ہے۔سعودی عرب میں خواتین کے لیے بیوٹیشن کے شعبے میں روزگار کی شرح 70 فیصد ریکارڈ سطح پر لے جائی جا سکے۔ اس تربیتی پروگرام سے سعودی خواتین کے لیے 15000 ملازمتیں سامنے آنے کی امید ہے۔