ایرانی صدر کی مزار قائد د پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے

ایرانی صدر کی مزار قائد د پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے

کراچی۔ 23 اپریل (اے پی پی):اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے منگل کو کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے مزار پر حاضری دی۔

ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے مزارقائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ایرانی صدر کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایرانی صدر نے بعد ازاں مزار قائدپر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔