پشاورکےتھانہ پشتخرہ پولیس کی کارروائی ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

crack down
crack down crack down

پشاور۔ 19 اپریل (اے پی پی):پشاورکےتھانہ پشتخرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک سنیچر گروہ سے تعلق رکھنےوالاملزم کوپولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ملزم سےالہ واردات پستول سمیت موٹر سائیکل اور 3 عدد مسروقہ قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کی شناخت جواد سکنہ گجرآباد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم پشاورپولیس کو دیگر سنگین جرائم میں بھی مطلوب تھا۔ملزم سےمزید تفتیش جاری ہے۔