جاپان کے مغربی علاقے میں 6.6 شدت کا زلزلہ

earthquake
earthquake

ٹوکیو۔19اپریل (اے پی پی):جاپان کے مغربی علاقے میں 6.6 شدت کا زلزلے ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ این ایچ کے، نے جاپان کے زلزلہ پیما سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات جاپان کے مغربی علاقوں ایہیمے اور کوچی میں شدید زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر6.6 ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق 1996 میں زلزلوں کی شدت کا تعین کرنے والا نیا پیمانہ متعارف کرائے جانے کے بعد سے یہ ان علاقوں کا شدید ترین زلزلہ ہے۔ زلزےکے بعد گرنے جیسے واقعات سےچند لوگوں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔