پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا دیا: ’مسکراہٹوں بھری جپھی، یہ پی ایس ایل کی خوبصورتی ہے‘

PSL

،تصویر کا ذریعہScreegrab

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔

افتخار احمد 50 اور اوڈین سمتھ 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز نیشام اور ارشد اقبال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کپتان بابراعظم 19 رنز بنا سکے۔ تاہم وہ پی ایس ایل میں سب زیادہ یعنی 2500 رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 1

سوشل میڈیا پر اس میچ پر تبصرے تو ٹاس کے ساتھ ہی شروع ہو چکے تھے۔ تاہم جیت کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ کو گلے لگایا تو پھر شائقین کی بڑی تعداد نے اس منظر پر تبصرے پیش کرنا اپنا فرض سمجھ لیا۔

کئی صارفین نے اسے انتہائی حسین، دلچسپ، خوبصورت اور دلکش منظر قرار دیا۔ کسی نے لکھا کہ یہ جپھی بہت قیمتی ہے تو کسی نے اسے پی ایس ایل کی خوبصورتی سے تعبیر کیا ہے۔ کرکٹ پاکستان نے اسے میچ کے بہترین لمحات قرار دیا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 2

’ہیپی بابر ہیپی پاکستان‘

آزان احمد نامی صارف نے تو ریاضی کا بہت سادہ سا فارمولا بھی پیش کر دیا۔ ان کے مطابق اگر بابر خوش ہیں تو پھر اس کا صاف مطلب یہ ہو گا کہ پاکستان خوش ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 3

حسنین کی تعریفیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز یہ میچ پشاور زلمی کے ہاتھوں ہار تو ضرور گئی مگر جس طرح نسیم شاہ اور حسنین نے باؤلنگ کی تو شائقین نے اس عمدہ کارکردگی کی بھی کھل کر تعریف کی۔

محمد حسنین نے 13 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 4

تحسین قاسم نامی صارف نے محمد حسنین کی کارکردگی کو چند لمحات میں مالا مال کردینے والی اے ٹی ایم مشین قرار دیا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 5

ساج صادق نامی صارف نے لکھا کہ یہ پی ایس ایل کا مختلف سیزن ضرور ہے مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مسائل جوں کے توں ہی ہیں۔