’خواتین کو حق ہے کہ وہ بچے پیدا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ خود کریں‘ پاکستانی ٹوئٹر پر بحث

بچے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ایک طرف تو پاکستان کے سوشل میڈیا پر ڈالر کی اونچی اڑان، گرتی ہوئی معیشت، سیاسی کھینچا تانی اور دیگر مسائل پر بحث ہو رہی ہے تو وہیں ایک اور اہم موضوع بھی ہے جس پر بحث کا بازار گرم ہے۔

معاملہ شروع ہوا ایک پاکستانی خاتون سدرہ عزیز کی ٹویٹس سے جنھوں نے کہا کہ گذشتہ کچھ برسوں میں اُنھوں نے شعوری طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ بچے کبھی پیدا نہیں کریں گی۔ شادی شاید کر لیں مگر بچے بالکل نہیں۔

پاکستان جیسے معاشرے میں شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور ڈھونڈنے سے ہی کوئی ایسا شخص ملتا ہے جو ان میں سے کوئی ایک یا دونوں کام نہ کرنا چاہتا ہو۔

یہاں تک کہ بچے، خاص طور پر لڑکے پیدا نہ ہونے پر خاندان کی طرف سے طعنے ملنے یا طلاق تک کی نوبت آ جانے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

اب ایسے میں اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اسے بچے نہیں پیدا کرنے تو یہ بہت سے لوگوں کے لیے حیران کُن اور اجنبی تصور ہے کہ آخر بچوں کے بغیر گزارا کیسے ہو سکتا ہے؟

تو اس ’حساس موضوع‘ پر ان کی ٹویٹ آنے کی دیر تھی کہ مشوروں، تنقید، دلائل اور ذاتی تجربات کی بھرمار ہو گئی۔

سدرہ عزیز نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ بچے ایک خوبصورت نعمت ہیں اور ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی، نہ صرف ان کی جسمانی بلکہ ذہنی اور جذباتی دیکھ بھال بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ چنانچہ میں سمجھتی ہوں کہ میں اس کے لیے نہ تیار ہوں نہ قابل ہوں، اور نہ ہی مجھے اس کے لیے کوئی جلدی ہے۔

سدرہ عزیز کی پہلی ٹویٹ فوراً ہی وائرل ہو گئی اور کچھ لوگ اُنھیں مشورے دیتے نظر آئے تو کچھ نے ان پر تنقید کی۔ کچھ نے ان کی حمایت کی تو کچھ نے کہا کہ وہ آخر تنہائی کے باعث بچے پیدا کر ہی لیں گی۔

شیخ نیازی نامی ایک صارف نے لکھا کہ وقت کے ساتھ انسان کی ترجیحات بدل جاتی ہیں سو مجھے لگتا ہے کہ آپ کو بھی آنے والے برسوں میں یہ احساس ہو گا کہ آپ نے اس فیصلے پر یوٹرن لینا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 1

تاہم سدرہ اپنی بات پر قائم رہیں اور جب ان سے ایک اور شخص نے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی محبت کے لیے اپنا فیصلہ تبدیل کریں گی، تو اُنھوں نے کہا کہ نہیں۔

کچھ لوگ ان پر تنقید کرنے میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے اور اُنھیں ان کی عمر اور وضع قطع پر طعنے دینے لگے۔

یہ بھی پڑھیے

تاہم کئی لوگ ایسے بھی تھے جنھوں نے سدرہ کو یہ فیصلہ کرنے پر سراہا اور کہا کہ ہر کسی شخص بالخصوص خواتین کو حق ہے کہ وہ بچے پیدا کرنے یا نہ پیدا کرنے کا فیصلہ خود کریں۔

سید زین رضا نامی صارف نے لکھا کہ اگر ہمارا معاشرہ لوگوں کو بچے پیدا کرنے کے لیے مجبور نہ کرتا تو ان کے خیال میں بہت سے لوگ یہ فیصلہ کر لیتے۔ کئی خوش باش بچے ہوتے کیونکہ ان کے والدین کو انھیں پیدا کرنے کے لیے مجبور نہیں کیا گیا تھا بلکہ اُنھوں نے اپنی مرضی سے بچے پیدا کیے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 2

سیدہ شہربانو نامی ایک صارف نے لکھا کہ بچے پیدا کرنا شادی کے بعد واحد مقصد نہیں ہونا چاہیے۔ میں بھی یہی کر رہی ہوں اور لوگ اسے پسند نہیں کرتے اور مجھے خود غرض کہتے ہیں مگر یہ میرا جسم ہے اور میرا فیصلہ ہے کہ مجھے اس کے ساتھ کیا کرنا ہے۔ کوئی سوالات نہ پوچھے جائیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 3

ثنا ارباب نے لکھا کہ بچے ایک بہت بڑی اور مہنگی ذمہ داری ہیں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کا ساتھ دینے کے لیے لوگ موجود ہوں۔

اُنھوں نے لکھا کہ انسان اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں بچوں کے متعلق مختلف خیالات رکھتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ بچے پیدا کس کے ساتھ کر رہے ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 4

فطین لیاقت نے سدرہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ظاہر ہے کہ یہ آپ کا اپنا فیصلہ ہے مگر کوئی کیسے بچے نہیں چاہ سکتا؟

اُنھوں نے لکھا کہ آج کل ویسے ہی خوش رہنا اتنا مشکل ہے اور بچے ہونا ایک بہت خوبصورت چیز ہے، یہ روزانہ اٹھنے کا تحرک فراہم کرتی ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 5

احسن زوار نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ انھیں ٹرول کیا جائے گا۔ میں ایک والد ہوں اور اپنے بچوں سے بے حد محبت کرتا ہوں مگر بچے پیدا کرنا ہمارا اپنا فیصلہ تھا۔ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، جسمانی اور ذہنی ضروریات ہوتی ہیں اور اگر کوئی بچے نہ پیدا کرنا چاہے تو میں اس کی وجہ سمجھ سکتا ہوں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 6
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 6