ہماری ویب | Jul 20, 2025
اپوزیشن جماعتوں نے مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے لیے کسی فرد کو نامزد کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائی گئی درخواست، کے پی اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کریں۔
اب چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے اپوزیشن کی درخواست پر مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے لیے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو نامزد کر دیا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More