خیبرپخونخوا: ہنگو میں آپریشن میں 9 دہشتگرد ہلاک، ڈی پی او زخمی

ہماری ویب  |  Jul 19, 2025

ضلع ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ اس کارروائی میں ڈی پی او زخمی ہو گئے. تفصیلات کے مطابق ہنگو میں پولیس اور فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلہ میں علاقہ شناوڑی زرگری میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلہ ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد زخمی ہو گئے.

پولیس رپورٹ کے مطابق ڈی پی او محمد خالد کو پشاور اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ علاقہ شناوڑی زرگری میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ ڈی پی او ہنگو محمد خالد نے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشتگردوں کا ہر صورت میں قلع قمع کریں گے۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او ہنگو کی حالت خطرے سے باہر اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ہنگو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہے تھے، آپریشن کے دوران متعدد دہشتگرد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More